اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکاکے صدر جو بائیڈن اپنی ڈیموکریٹ پارٹی پر کنٹرول کھو چکے ہیں۔
یہ دعویٰ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے درمیان ٹکراؤ اس ویک اینڈ شدت اختیار کرے گا اور اگلے ہفتے اپنے انجام کو پہنچنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جیونیوز نے ایک روز پہلے خبر دی تھی کہ بائیڈن دوبارہ الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ ممکنہ طورپر بدھ تک کرلیں گے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 12 ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے کی ضد چھوڑ دیں۔
ان ارکان میں ایوان نمایندگان کے 10 اراکین اور 2 سینیٹرز شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کے خلاف آواز بلند کرنیوالے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کی تعداد اب 35 تک جاپہنچی ہے جبکہ بائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے بضد ہیں۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…