اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججوں کی تقرری کو مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ وقت دیکھا جائے تو تاثر ملتا ہے کہ حال ہی میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 اور 5 ججوں کے فیصلے کے فوری بعد ایڈہاک ججز کی تقرری کی تجویز سامنے آئی۔
خط کے متن کے مطابق ایک پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کرنے کے اقدام کا تاثر نہیں ملنا چاہیے، عوام ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے حتمی اسٹیک ہولڈر ہیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…