غیرقانونی تارکین کے لیے خطرے کی گھنٹی، ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوبارہ صدر بنتے ہی وہ غیرقانونی تارکین پر ملکی سرحد بند کردیں گے اور ملک میں تیل کی پیداوار بڑھائیں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وسکونسن ریاست کے شہر ملووکی میں پارٹی کنونشن کے دوران باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں تیل کی پیداوار کو بڑھائیں گے اور غیرقانونی تارکین پر سرحدیں بند کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سر نہ ہلایا ہوتا تو موت یقینی تھی، ڈرامائی انداز میں سے چند روز قبل ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صرف خدا کے فضل سے بچ گیا ہوں ورنہ موت یقینی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایک زوردار سرسراہٹ سنی اور محسوس کیا کہ واقعی، میرے دائیں کان پر کچھ زور سے لگا ہے، میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اوہ، یہ کیا تھا؟ یہ صرف گولی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں روس اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کورین لیڈر کم جونگ کے بارے میں کہا کہ وہ مجھے بہت یاد کرتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago