کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی


کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔اُدھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اٹک ، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا،لیہ، بھکر ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ میں بھی آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں لسبیلہ ، خضدار، آوران ، ژوب، بارکھان،موسیٰ، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، سبی ، لورالائی، نصیر آباد ،جھل مگسی، جعفر آباد ، کوئٹہ ، زیارت ،قلات ، خضدار، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جب کہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں سکھر ، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ ، دادو ،بدین ،ٹھٹھہ، سجاول ، کراچی ، جیکب آباد ، شکار پور، شہید بینظیر آباد،حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago