دبئی سے آنیوالے مسافروں سے بڑی تعداد میں آئی فونز اور لیپ ٹاپ برآمد


کراچی(قدرت روزنامہ) دبئی سے آنے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں آئی فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے 2 مسافروں سے بڑی تعداد میں آئی فونز، لیپ ٹاپ ودیگر اشیا برآمد کرلیں۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق مسافر قابل ڈیوٹی سامان کے ہمراہ گرین چینل کے ذریعے نکلنے کی کوشش کررہے تھے کہ حکام نے شک کی بنیاد پر دونوں مسافروں کو اسکیننگ کی غرض سے ریڈ چینل منتقل کیا۔
فلائی دبئی کی پرواز 329 سے آنے والے شہروز اور سہیل امین نامی مسافروں نے اپنے سامان اور جسم میں 28عدد قیمتی آئی فونز چھپائے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ان سے 50کڑھائی شدہ سوٹ، 40بوتلیں پرائم واٹر، 2 قیمتی لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام نے دونوں مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد شدہ اشیا ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

6 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

8 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

43 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

45 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago