ملک کے کن شہروں میں تیز بارشیں اور ہوائیں چلیں گی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کراچی(قدرت روزنامہ ) وفاقی دارالحکومت اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اٹک ، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا،لیہ، بھکر ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ میں بھی آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں لسبیلہ ، خضدار، آوران ، ژوب، بارکھان،موسیٰ، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، سبی ، لورالائی، نصیر آباد ،جھل مگسی، جعفر آباد ، کوئٹہ ، زیارت ،قلات ، خضدار، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جب کہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں سکھر ، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ ، دادو ،بدین ،ٹھٹھہ، سجاول ، کراچی ، جیکب آباد ، شکار پور، شہید بینظیر آباد،حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔