پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ،وزیر اعلیٰ کے پی نے منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ، اتوار بازار تک چلائی جائے گی، چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی جس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی کا کہنا ہے کہ بس سروس کی وجہ سے بی آر ٹی پر رش کم ہوگا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

4 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

16 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

23 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

28 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

37 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

43 mins ago