اڈیالہ جیل؛ 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اعظم خان پر جرح مکمل


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اعظم خان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بشریٰ بی بی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری نے جرح مکمل کرلی، تاہم دونوں پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو سماعت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، بیرسٹر علی ظفر و دیگر پیش ہوئے ہوئے۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی جا چکی ہے اور مجموعی طور پر 33 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

6 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

10 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

12 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

23 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

26 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

54 mins ago