آئی پی پیز کو ماہانہ 150 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، گوہر اعجاز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ 4 پاور پلانٹس کو بجلی پیدا کیے بغیر ہزار کروڑ روپے ماہانہ لے رہے ہیں اور آئی پی پیز کو ماہانہ 150 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں کا ڈیٹا شئیر کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ مختلف آئی پی پیز کو جنوری 2024 سے مارچ تک 150 ارب ادا کیے گئے۔
سابق نگران وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز کو ماہانہ 150 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، آئی آئی پیز میں آدھے 10 فیصد سے کم کپیسٹی پر چل رہی ہے، 4 پاور پلانٹس بجلی پیدا کیے بغیر ہزار کروڑ روپے ماہانہ لے رہے ہیں۔
گوہر اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری حلال کی کمائی 40 خاندانوں میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جاتی، ان پاور پلانٹس کو پیسے تب ہی دیے جائیں جب بجلی پیدا کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیپرا میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی جائے، حکومت عوام کے پیسے پر کاروبار نہ کرے اور صارفین کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

4 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago