بلوچستان کے تمام تر محرومیوں کے ذمہ دار جام کمال کی کابینہ ہے،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام تر محرومیوں کے ذمہ دار جام کمال اور ان کی کابینہ ہے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے مفادات کی بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی اگر سلیکٹڈ وزیراعلی واٹس ایپ گروپ کی بجائے اپنے ہی کابینہ پر توجہ دیتے تو آج ان کو مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا، جمعیت علما اسلام جام کمال کی حمایت کسی بھی صورت نہیں کرے گی، جمعیت علما اسلام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ طورپر فیصلہ کرے گی بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں جو بھی فیصلہ کرے گی جمعیت علما اسلام ان کا ساتھ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ذ مہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان کی حالات بہت نازک ہے اور ایسے حالات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران موجودہ حکمرانوں نے جو کچھ بھی کیا ہے صرف اپنے مفاد کیلئے کیا ہے اور حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے جمعیت علما اسلام شروع دن سے میدان عمل میں ہے اور انتخابات کے بعد جمعیت علما اسلام نے موجودہ سلیکٹڈ حکومت کو عوامی حکومت تسلیم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان مالی اور معاشی حالات کا شکار ہے اور جام کمال صوبے کی بہتری کے بجائے اپنے مفادات پر لگی ہوئی ہے اس وقت ان کے اپنے ہی پارٹی کے ناراض اراکین اور حمایتی ناراض ہے مگر اس کے باوجود یہ بے ساکھیوں کا سہارا لیکر حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اب اخلاقی طور پر مستعفی ہو کر اقتدار سے الگ ہو جائیں ورنہ ہم جام کمال کو کسی بھی صورت مزید وزیراعلی نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ وزیراعلی بلوچستان صوبے کے تمام محرومیوں پسماندگی کا ذمہ دار ہے جنہوں نے عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے نہیں کیے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

10 mins ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

55 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

1 hour ago