بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا


پسنی(قدرت روزنامہ)محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کی طرح صوبائی ملازمین گریڈ ایک سے لیکر سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اور جب کہ گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں بیس فیصد اور ریٹائر ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا ، لیکن محکمہ خزانہ کی جانب سے ابھی تک تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا سرکاری سطح پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا،سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جارہی ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، تاہم بلوچستان خزانہ کی جانب سے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

13 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

36 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

38 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

40 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

55 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago