یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی۔
وفاقی بجٹ میں کمرشل مقاصد کے لیے چینی کی سپلائی پر فی کلو 15 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فروخت بند کردی جس کے نتیجے میں شہری وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت سستی چینی سے محروم اور اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہےکہ کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے،تاہم فی کلو 15روپے نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند ہے۔
ترجمان کے مطابق ایف ای ڈی کی وضاحت کے لیےایف بی آر سے ایڈوائس مانگی گئی ہے اور جیسے ہی ایف بی آر کلیئرکرتا ہے چینی کی ترسیل فوری شروع ہوجائے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago