کشمیر کے عوام کیلئے خوشخبری، دل میں سوراخ والے بچوں کا بغیر جسم چیرے علاج شروع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وادی میں پیدائشی طور پر دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کا بغیر جسم کو چیرے علاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
پیدائشی طور پر بچوں کے دل میں ہونے والے سوراخ کو بند کرنے کے لیے آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مظفرآباد میں ڈیوائس کلوزر کے ذریعے دل کے سوراخ کو بند کیا جا رہا ہے۔
کسی بچے میں پیدائشی طور پر دل میں نقص صرف والدین ہی نہیں پورے خاندان کے لئے مستقل دکھ کا باعث ہوتا ہے لیکن آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ ایک نجی اسپتال میں ایسے ہی 6 بچوں کے جسم چیرے بغیر کامیاب آپریشن نے امید کی ایک نئی کرن روشن کردی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں کسی مریض کو بھی واپس نہیں لوٹایا جاتا، صاحب استطاعت افراد کے عطیات مایوس مریضوں کے علاج و معالجے کے اخراجات پورے کرنے کا بندوبست کر دیتے ہیں۔

Recent Posts

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

37 mins ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

40 mins ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

1 hour ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

1 hour ago

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…

2 hours ago

موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…

2 hours ago