اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد بجلی چوری مہم سے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھرسے اب تک 105 بلین روپے وصول اور 83 ہزار سےزائد بجلی چور گرفتارکیے جاچکے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق 30 جون تا 7 1 جولائی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے ایک ارب 63 کروڑ سے زائد رقم وصول کی، پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 43 کروڑ وصول ہوئے۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…