بلوچستان ناراض ارکان کا مائنس ون کے فارملے پر اتفاق، اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کا بیٹھک،وزیراعلیٰ جام کمال پرعدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے مائنس ون کے فارملے پراتفاق کااظہار کیاگیاناراض ارکان نے گورنر بلوچستان سے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا . گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کا اجلاس بی اے پی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ناراض ارکان اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو، میر جان محمد جمالی،سردارصالح محمدبھوتانی،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظوراحمدکاکڑ سمیت دیگر ناراض ارکان نے شرکت کی .

اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں ناراض ارکان کی جانب سے مائنس ون کے فارملے پر اتفاق کابھی اظہار کیاگیا . ناراض ارکان نے کہاکہ وزیر اعلی جام کمال کے استعفیٰ تک واپسی کا کوئی راستہ ممکن نہیں ہے گورنر بلوچستان فوری طور اسمبلی اجلاس بلا کر وزیر اعلی بلوچستان کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہیں . ایک وقت تھا جب جام کمال کو40ارکان کی حمایت حاصل تھی لیکن آج وہ بحیثیت وزیر اعلی اکثریت کھو چکے ہیں دس ارکان کے استعفوں کے بعد جام کمال کے پاس اکثریت ختم ہوچکی ہے . . .

متعلقہ خبریں