بلوچستان میں معاشی فوائد سے مقامی لوگوں کیلئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد سے مقامی لوگوں کیلئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور آئل کمپنی، اوجی ڈی سی ایل کے اشتراک سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کئی فلاحی منصوبے جاری ہیں۔
پچھلے 5 سالوں کے دوران تعلیم و ہنر مندی پر 659 میلین، صحت 335 میلین اور قدرتی آفات کے دوران 228 میلین خرچ کیے گئے۔ ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کیلئے بلوچستان کے 200 سے زائد طلباء و طالبات کو 175 میلین کے اسکالرشپس فراہم کیے گئے۔
ضلع ڈیرہ بگٹی میں 3 ہیلتھ کیئر یونٹس، ڈی ایچ کیوز کیلئے 22 ایمبولینسیں اور فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے مقامی لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ضلع کوہلو کے شہری مزار مری کا کہنا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ہمیں اسکالرشپس ملے اور ہمیں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ سیلاب کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ہمیں خیمیں اور دیگر امدادی آشیاء فراہم کی گئی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago