اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے اعلیٰ قیادت پر تنقید کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کردیا۔ آصف کرمانی نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نواز کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگ “بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں” جبکہ رہنماؤں کا ایک گروپ حکمرانوں کو ان کی “غیر موثر طرز حکمرانی” پر خوش کررہا ہے۔
سینئیر سیاستدان نے کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔آصف کرمانی نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ آصف کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز نے 2013 میں اپنے دور حکومت میں اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا تھا، وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…