پاکپتن؛ دکان کی ملکیت کا تنازعہ، ملزمان نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکپتن میں اسپتال روڈ پر دکان کی ملکیت کے تنازعے پر ملزمان نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے عباس نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق آگ میں جھلسے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 22 سالہ عباس دم توڑ گیا، مقتول کی والدہ شمیم اختر کی رپورٹ پر اقبال ڈوگر سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لواحقین نے اسپتال گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دکان قابضین نے جواں سالہ عباس کی جان لی، پولیس فوری ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف دلوائے۔واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان نے دکان کی ملکیت کے تنازعے پر عباس نامی نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بعدازاں، آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس نے قتل کے الزام میں اقبال ڈوگر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او طارق ولایت کے مطابق فریقین کا آپس میں دکان کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا تھا، نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کو اصل حقائق اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

25 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

28 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

30 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

1 hour ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

1 hour ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

2 hours ago