بی اے پی آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کرے، اتحادی ہونے کے ناطے انکا ساتھ دینگے، سر دار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کرے ہم اتحادی ہونے کے ناطے انکا ساتھ دینگے اگر انہوں نے کوئی غیر فطری فیصلے کیا تو پی ٹی آئی کی پار لیما نی پارٹی پہلے آپس میں اورپھر پارٹی کے چیئر مین وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیکر اپنا فیصلہ خودکریں گے غیر فطری فیصلے کی صورت میں ضروری نہیں کہ ہم بی اے پی کا سا تھ دیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہم باپ پارٹی کے سا تھ ہیں جب وہ آپس میں فیصلہ کریں گے تو ہم آگے دیکھیں گے ہمیں کیا کر نا ہے جام کما ل خان اور انکے اتحادیوں کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بلوچستان کے امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، تمام سرکاری امور رک گئے ہیں باپ پارٹی آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کرے ہم اتحادی ہونے کے ناطے انکا ساتھ دینگے لیکن اگر انھوں نے کوئی غیر فطری فیصلہ کیا تو ہم اپنا فیصلہ خود کرینگے یہ بھی ضروری نہیں کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے ہر فیصلے کی حمایت کی جائے پہلے وہ خود اپنا فیصلہ کریں پھر ہم اپنا فیصلہ کرینگے انہوں نے کہاکہ نصیب اللہ مری بے شک اس وقت ناراض اراکین کے ساتھ ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ارکان کو پارٹی کا فیصلہ ماننا ہو گامجھے یقین ہے وہ پارٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے نصیب اللہ مری کو پارٹی کا ڈسپلن فالو کر ناہو گا۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

10 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

22 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

32 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

43 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

51 mins ago

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

1 hour ago