گزشتہ تین سال سے سنگل ہوں، سشمیتا سین


ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شاول کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کے ساتھ تعلقات میں ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں سال 2021 سے سنگل ہوں، تنہا زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال! مجھے کسی بھی مرد میں دلچسپی بھی نہیں ہے۔
سشمیتا سین نے مزید کہا کہ بےشک! میں سنگل ہوں لیکن میری زندگی میں چند شاندار دوست ایسے ہیں جو ہمیشہ انتظار کرتے ہیں کہ میں اُنہیں فون کال کرکے کہوں دیکھو، میں گاڑی نکال رہی ہوں، آجاؤ، ہم گھومنے کے لیے گووا جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا اور سال 2021 میں اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی لیکن بریک اَپ کے باوجود بھی یہ دونوں اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago