سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری، پاکستانی شہریوں سمیت متعدد سمگلرز گرفتار

ریاض (قدرت روزنامہ ) سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروںنے پاکستانی شہریوں سمیت متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا .
ریاض ریجن میں ادارہ اینٹی نارکوٹکس کی ٹیموں نے ایک ایتھوپی اور پاکستانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس برآمد کی ہے .


جدہ میں بھی انسداد منشیات کی ٹیموں نے 3 پاکستانیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی . ینبع میں ایک سعودی شہری کو ساڑھے ساتھ کلو گرام چرس کے ساتھ حراست میں لیا گیا . سرحدی محافظوں نے جازان میں چار ایتھوپیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے نشہ آور پودے قات کے 80 بنڈل برآمد ہوئے . گرفتار شدگان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے انہیں متعلقہ عدالت کے سپرد کر دیا گیا ہے .
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کے خلاف مہم کافی عرصے سے جاری ہے اس دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں