سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری، پاکستانی شہریوں سمیت متعدد سمگلرز گرفتار

ریاض (قدرت روزنامہ ) سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروںنے پاکستانی شہریوں سمیت متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ریاض ریجن میں ادارہ اینٹی نارکوٹکس کی ٹیموں نے ایک ایتھوپی اور پاکستانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
جدہ میں بھی انسداد منشیات کی ٹیموں نے 3 پاکستانیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ینبع میں ایک سعودی شہری کو ساڑھے ساتھ کلو گرام چرس کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔سرحدی محافظوں نے جازان میں چار ایتھوپیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے نشہ آور پودے قات کے 80 بنڈل برآمد ہوئے۔ گرفتار شدگان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے انہیں متعلقہ عدالت کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کے خلاف مہم کافی عرصے سے جاری ہے اس دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Recent Posts

حکومت اسٹیٹ بینک کے قانون میں ترمیم کرنے جا رہی ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آئین میں 2022 میں جوترامیم ہوئیں وہ ساری آئی ایم…

1 min ago

کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاری

میری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم…

17 mins ago

بورے والامیں بیٹی نے دوست کی مدد سے باپ کو قتل کردیا

بورے والاپولیس نے 26 دن بعد اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا بورے والا(قدرت روزنامہ)بورے…

29 mins ago

موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سال پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا رہے گا

پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، آڈیٹر جنرل اسلام…

40 mins ago

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

حکام کے مطابق دہشتگرد ساتھیوں سمیت نیشنل ہائی وے پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے…

1 hour ago

آمدن میں کمی، حکومت کے پاس ٹیکس بڑھانے، منی بجٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر کی آمدن میں کمی کے پیش نظر حکومت…

1 hour ago