آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، صدر پاکستان چیمبر آف کامرس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی ضروری ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو عوام کے سامنے لیکر آئے، بجلی کے مہنگے بلز کی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدے ہیں۔
عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ایسے آئی پی پیز کو ماہانہ 150 ارب روپے کی ادائیگی ہورہی ہے جو کم بجلی پیدا کرتی ہیں، ایک طرف گردشی قرض بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، آئی پی پیز کے پاور پلانٹس 10 فیصد سے بھی کم استعداد پر چل رہے اور حکومت پوری ادائیگی کررہی ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں عام عوام کا جینا اور کاروباری حالات مخدوش ہورہے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک کی صنعتیں بند ہو جائیں گی، پاکستان میں پہلے بجلی کی فی یونٹ قیمت خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

4 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

5 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

5 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

5 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

5 hours ago