نوادرات و زیورات کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان قیمتی پتھروں، دھاتوں اور وسائل سے مالا مال صوبہ ہے. یہاں جیمز اینڈ جیولری انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرکے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ بآسانی مبذول کروائی جا سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے ہمیں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاک بلوچستان جیمز اینڈ منرلز کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا. افتتاحی نمائش کے موقع پر صوبے بھر سے مائنز اینڈ منرلز کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجر حضرات موجود تھے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پاک بلوچستان جیمز اینڈ منرلز کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مائنز اینڈ منرلز مالکان کو تحفظ دینے سے نہ صرف صوبہ میں مجموعی طور پر زندگی کا معیار بلند ہوگا بلکہ لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر ہو جائینگے. انہوں نے کہا کہ انڈسٹریوں کے قیام سے ہم اپنے صوبے کے دستیاب معدنیات اور وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کے قابل بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں اور موجودہ حکومت بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے لہذا ضروری ہے کہ وہ دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ گورنر بلوچستان نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ بہت جلد ہماری کوششوں سے بلوچستان پائیدار معاشی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

7 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

7 hours ago