اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم و علاج کا حق بغیر کسی مشکل کے دہلیز پر ملنا غریب آدمی کا حق ہے۔اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسپتال میں غریب آدمی کا 100 فیصد مفت علاج ہوگا، غریب آدمی کے پاس وسائل نہیں، اس کےلیے شبانہ روز محنت کرکے رزق حلال کمانے کے باوجود محدود آمدن میں علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے، مجھ سمیت اشرافیہ امریکا سمیت دنیا بھر میں جہاں چاہے مہنگا ترین علاج کراسکتے ہیں، مگر عام آدمی کہاں جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کیں، غریب آدمی کا حق ہے کہ تعلیم و علاج بغیر مشکل کے اس کی دہلیز پر پہنچایا جائے، پی کے ایل آئی بہترین اسپتال ہے، تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے، نام نہاد منصف نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس زمانے کی حکومت نے پی کے ایل آئی کو تباہ کیا، اس میں ذہین ترین قابل ڈاکٹرز تھے، جس کی تباہی میں اس نام نہاد مصنف نے کوئی کسر نہ چھوڑی، عام آدمی کی تعلیم و صحت اور ترقی و خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب ملک میں بجلی کے اندھیرے تھے اور 2009 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، الیکشن آئے تو میرے منہ سے نکل گیا کہ 6 ماہ میں ہم اندھیرے ختم کردیں گے، میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جذبات میں اخلاص کے ساتھ بات کی تھی، میں نے اللہ سے دعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہے عزت رکھ لے، پھر نواز شریف کی قیادت میں 2013-18 میں ملک بھر میں سے 20 گھنٹے کی لوشیڈنگ ختم ہوگئی اور ملک میں دوبارہ اجالے آگئے، اللہ سے دعا کریں کہ یہ اسپتال ایک سال میں مکمل ہو، ملک میں امن و سکون ہو اور معاشی و سیاسی استحکام ہو، میں پوری کوشش کروں گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…