لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جان بچانے کا ’’گولڈن آور‘‘ شروع ہوگیا جس کے تحت عام شہریوں کو بھی ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی۔ چھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی، 40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔
مریضہ کی جان بچانے کے لیے فوری بڑے اسپتال منتقلی ضروری تھی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایئر ایمبولینس ’’گولڈن آور‘‘ کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا۔ ڈاکٹر راضون نصیر کی نگرانی میں ڈاکٹرز نے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔
ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دعا کی کہ ’’مریم نواز شریف رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، اللہ تعالیٰ انہیں زندگی اور کامیابی دے‘‘۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کو بچایا، اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا، الحمدللہ۔ دعا اور دلی آرزو ہے کہ ہر شہری کی زندگی سے ہر دکھ مٹا دوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلیمہ بی بی کی صحت یابی کے لیے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…