نعمان اعجاز کا امبانی کی شادی پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہنگی ترین شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی طویل عرصے سے جاری شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
7 ماہ قبل شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہیں جن میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔بھارت کی اس عالیشان اور مہنگی ترین شادی کے جہاں سوشل میڈیا سمیت عالمی میڈیا پر خوب چرچے ہیں تو وہیں بہت سی مشہور شخصیات نے مکیش امبانی پر تنقید بھی کی ہے۔
ان شخصیات کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر میں بڑھتی غربت کی وجہ سے جہاں لوگ بھوک سے مررہے ہیں تو وہیں مکیش امبانی اپنی دولت کی ضرورت سے زیادہ نمائش کررہے ہیں۔اب پاکستان کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مکیش امبانی کے مخالفین کی تنقید پر ردعمل دیا ہے۔
نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں ہمیشہ کی طرح مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں ایک بات میں سمجھ نہیں پا رہا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر تنقید کرنے والے یہ لوگ کون ہیں؟
اُنہوں نے کہا کہ لوگ امبانی کی شادی پر تنقید کرنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ اُن کی شادی، ان کی خوشی اور ان کا پیسہ ہے لہٰذا انہیں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے دیں۔نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر آپ امبانی کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے ہیں تو پھر اُنہیں نظر انداز کریں، اپنی رائے دینا اور تنقید کرنا درست نہیں۔
سینیئر اداکار نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ آپ بھی ایک دن اتنے امیر ہو جائیں کہ ایسی شادی کر سکیں۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

4 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago