اگر دوبارہ الیکشن ہوئے تو سودے بازی کے لیے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

پشاور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے اگردوبارہ الیکشن ہوئے تو سودے بازی کے لیے ہوں گے .

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہے،امریکہ کی اندھی لڑائی میں شامل ہیں، ہمیں کہا گیا کہ ملکی معیشت کے لیے امریکہ کا ساتھ دیا گیا، ملک میں دہشت گردی بڑھی تو آپریشن پر آپریشن کیے گئے، نقصان عوام ، قوم اور فوج کا ہورہا ہے، امریکی دوستی نے بہت نقصان پہنچایا .

انہوں نے کہاکہ 28 سو ارب روپے کیپیسٹی چارجز کے نام پر دیے جارہے ہیں، جس کا مطلب ہے بجلی بنے گی نہیں مگر پیسے دیے جائیں گے، بجلی کو مہنگا کرنا ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں، مراعات، مفت یونٹ، پٹرول ختم کرنا چاہیے، قوم کو بتایا جائے آئی پی پیز میں کیا سودے بازی کی گئی، قوم کے ساتھ ملکر آئی پی پیز کے معاہدے واپس کرنے پر مجبور کریں گے، آئی پی پیز کا حساب دینا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں