اگر دوبارہ الیکشن ہوئے تو سودے بازی کے لیے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

پشاور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے اگردوبارہ الیکشن ہوئے تو سودے بازی کے لیے ہوں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہے،امریکہ کی اندھی لڑائی میں شامل ہیں، ہمیں کہا گیا کہ ملکی معیشت کے لیے امریکہ کا ساتھ دیا گیا، ملک میں دہشت گردی بڑھی تو آپریشن پر آپریشن کیے گئے، نقصان عوام ، قوم اور فوج کا ہورہا ہے، امریکی دوستی نے بہت نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ 28 سو ارب روپے کیپیسٹی چارجز کے نام پر دیے جارہے ہیں، جس کا مطلب ہے بجلی بنے گی نہیں مگر پیسے دیے جائیں گے، بجلی کو مہنگا کرنا ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں، مراعات، مفت یونٹ، پٹرول ختم کرنا چاہیے، قوم کو بتایا جائے آئی پی پیز میں کیا سودے بازی کی گئی، قوم کے ساتھ ملکر آئی پی پیز کے معاہدے واپس کرنے پر مجبور کریں گے، آئی پی پیز کا حساب دینا ہوگا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago