بلوچستان کے حصے کے پانی کی عدم فراہمی سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، صوبائی وزیر صحت


گنداخہ(قدرت روزنامہ)کیر تھر کینال میں بلوچستان کے حصے پانی شدید کمی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلیے کراچی سے صوبائی وزیر صحت سردارزادہ فیصل خان جمالی کے ہمراہ صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو نے سکھر بیراج کا دورہ کیا دورے کے موقع پر سکھر بیراج کے چیف انجینئر منصور میمن نے انہیں پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر سردار محمد ہارون خان جمالی میر۔نوریز خان جمالی سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی میر ندیم خان جمالی نوابزادہ سالار خان جمالی ایگزیکٹو انجینیئر کیرتھر کینال گل حسن کھوسہ خیر بخش لاشاری زمیندار ایسوسی ایشن کے رہنما موجود تھے صوبائی وزیر صحت سردارزادہ فیصل خان جمالی نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کیر تھر کینال میں بلوچستان کے جائز حصے کے پانی کی عدم فراہمی سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا تدارک کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے سندھ حکومت بلوچستان کو گھڑنگ کے مقام کے بجائے خانکی کی حدود میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ بلوچستان کا علاقہ سیراب کیا جائے اس وقت کاشتکار اور زمیندارن سخت مشکلات سے دوچار ہیں اگر بلوچستان کو اپنے جائز حصے کا پانی فراہم کیا گیا تو کیرتھر کینال سے بلوچستان کا وسیع و عریض رقبہ سیراب ہوسکتا ہے جس سے نہ صرف کسان خوشحال ھونگے بلکہ ملک کے لئے زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو نے صوبائی وزیر صحت سردار زادہ فیصل خان جمالی سمیت دیگر زمینداروں اور ان کے نمائندگان کو یقین دلایا کہ بلوچستان کو اپنے جائز حصے کا پانی فراہم کیا جائے گا اور اس کی مانیٹرنگ بھی تھرڈ پارٹی سے کروائی جائے گی تاکہ تمام خدوخال عیاں ہو کر سامنے آئیں ہمیں بخوبی احساس ہے کہ اس وقت زرعی پانی کی کمی کی وجہ سے کیرتھر کینال بلوچستان کے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر سندھ حکومت اپنے بلوچستان کے بھائیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر بہتر سے بہتر اقدامات کو یقینی بنائے گی تاکہ بلوچستان کے کاشتکاروں کے مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔

Recent Posts

حکومت اسٹیٹ بینک کے قانون میں ترمیم کرنے جا رہی ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آئین میں 2022 میں جوترامیم ہوئیں وہ ساری آئی ایم…

6 mins ago

کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاری

میری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم…

23 mins ago

بورے والامیں بیٹی نے دوست کی مدد سے باپ کو قتل کردیا

بورے والاپولیس نے 26 دن بعد اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا بورے والا(قدرت روزنامہ)بورے…

35 mins ago

موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سال پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا رہے گا

پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، آڈیٹر جنرل اسلام…

47 mins ago

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

حکام کے مطابق دہشتگرد ساتھیوں سمیت نیشنل ہائی وے پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے…

1 hour ago

آمدن میں کمی، حکومت کے پاس ٹیکس بڑھانے، منی بجٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر کی آمدن میں کمی کے پیش نظر حکومت…

1 hour ago