وزیراعظم صاحب:آپ کے وزیراعلٰٰی توسورہےہیں:آپ ہی بوڑھی ماں کوانصاف دے دیں:بوڑھی خاتون کی دہائی

گجرخان(قدرت روزنامہ)وزیراعظم صاحب:آپ کے وزیراعلٰٰی توسورہےہیں:آپ ہی بوڑھی ماں کوانصاف دے دیں:بوڑھی خاتون کی دہائی ،اطلاعات کے مطابق گجر خان کی ضعیف بیمار خاتون بی بی نثار فاطمہ اپنی بہو مظلوم فاطمہ کے ساتھ پچھلے 11 سال سے انصاف کی متلاشی ہے اوراس بوڑھی ماں کو کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہا ، ذرائع کے مطابق سال 2010 میں ملزمان مصدر، گولڈن، خاور، فیصل اور طیب اپنے گینگ کے ساتھ مل کر فریادی کی نابالغ 13, 14 سالہ کی پوتی ہما کنول دو بیٹیاں اور ایک نواسے کو زنا اور عصمت فروشی کیلئے اغواء کر کے لے گئے . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اغواء کے خلاف فریادی نثار فاطمہ نے تھانہ جاتلی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی .

گینگ کا سرغنہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی کامل شاہ اور اسکا بیٹے اور سب انسپکٹر سٹی وارڈن وسیم نے ملی بھگت سے مغویوں کو ڈرا دھمکا کر کیس بند کرا دیا تھا . ذرائع کے مطابق اس گینگ کے سرغناؤں نے مدعی ضعیف خاتون اور انکے خاندان کو جھوٹے کیس میں پھنسوا دیا . ضعیف فریادی خاتون نے سپریم کورٹ تک فریادیں کیں جس پر کیس پھر سے چل پڑا . مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن پولیس نابالغ بچی اور دیگر کو برآمد نہیں کرا سکی . فریادی خاتون کی درخواست پر سپریم کورٹ نے معصوم بچی کو برآمد کرانے کے احکامات جاری کئے لیکن پولیس کی ملی بھگت سے مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا . ریٹائرڈ ڈی ایس پی کامل شاہ اور اس کے بیٹے سب انسپکٹر سٹی وارڈن وسیم عباس گینگ کے سرغنہ ہیں جنہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے کیلئے مغویوں کو استعمال کیا اور فریادی خاتون کے خاندان کے افراد کو زنا اور قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا . 11 سال بعد مغوی ہما کنول گینگ کی چنگل سے نکل کر 30-09-2021 کو گجر خان کی مقامی عدالت پہنچی اور 164 کا بیان ریکارڈ کرا کر گینگ کو بے نقاب کر دیا . ہما کنول نے بیان میں ملزمان کی موجودگی میں بتایا کہ ملزمان مصدر، گولڈن، خاور، فیصل اور طیب اس سے جسم فروشی کرواتے رہے . . .

متعلقہ خبریں