وزیراعظم صاحب:آپ کے وزیراعلٰٰی توسورہےہیں:آپ ہی بوڑھی ماں کوانصاف دے دیں:بوڑھی خاتون کی دہائی

گجرخان(قدرت روزنامہ)وزیراعظم صاحب:آپ کے وزیراعلٰٰی توسورہےہیں:آپ ہی بوڑھی ماں کوانصاف دے دیں:بوڑھی خاتون کی دہائی ،اطلاعات کے مطابق گجر خان کی ضعیف بیمار خاتون بی بی نثار فاطمہ اپنی بہو مظلوم فاطمہ کے ساتھ پچھلے 11 سال سے انصاف کی متلاشی ہے اوراس بوڑھی ماں کو کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہا ،

ذرائع کے مطابق سال 2010 میں ملزمان مصدر، گولڈن، خاور، فیصل اور طیب اپنے گینگ کے ساتھ مل کر فریادی کی نابالغ 13, 14 سالہ کی پوتی ہما کنول دو بیٹیاں اور ایک نواسے کو زنا اور عصمت فروشی کیلئے اغواء کر کے لے گئے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اغواء کے خلاف فریادی نثار فاطمہ نے تھانہ جاتلی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔گینگ کا سرغنہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی کامل شاہ اور اسکا بیٹے اور سب انسپکٹر سٹی وارڈن وسیم نے ملی بھگت سے مغویوں کو ڈرا دھمکا کر کیس بند کرا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس گینگ کے سرغناؤں نے مدعی ضعیف خاتون اور انکے خاندان کو جھوٹے کیس میں پھنسوا دیا۔ضعیف فریادی خاتون نے سپریم کورٹ تک فریادیں کیں جس پر کیس پھر سے چل پڑا۔مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن پولیس نابالغ بچی اور دیگر کو برآمد نہیں کرا سکی۔

فریادی خاتون کی درخواست پر سپریم کورٹ نے معصوم بچی کو برآمد کرانے کے احکامات جاری کئے لیکن پولیس کی ملی بھگت سے مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

ریٹائرڈ ڈی ایس پی کامل شاہ اور اس کے بیٹے سب انسپکٹر سٹی وارڈن وسیم عباس گینگ کے سرغنہ ہیں جنہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے کیلئے مغویوں کو استعمال کیا اور فریادی خاتون کے خاندان کے افراد کو زنا اور قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا۔

11 سال بعد مغوی ہما کنول گینگ کی چنگل سے نکل کر 30-09-2021 کو گجر خان کی مقامی عدالت پہنچی اور 164 کا بیان ریکارڈ کرا کر گینگ کو بے نقاب کر دیا۔

ہما کنول نے بیان میں ملزمان کی موجودگی میں بتایا کہ ملزمان مصدر، گولڈن، خاور، فیصل اور طیب اس سے جسم فروشی کرواتے رہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

2 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

2 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago