28 جولائی کا دن بلوچ کو متحد و مہذب قوم ثابت کرنے کا دن ہے، ڈاکٹر صبیحہ


خاران(قدرت روزنامہ)28جولائی راجی مچی کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی خاران کی جانب سے شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں راجی مچی میں شرکت حوالے سے اگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا کارنر میٹنگ میں خاران کے مختلف طبقہ فکر بلوچ لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین اور خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنر اجلاس سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن تھے، ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، قومی علم و آگاہی اور شعور ہماری اولین ترجیح ہے، بلوچ قومی یکجہتی کا کارواں آج پورے بلوچ قوم کی ایک ذمہ دار تنظیم ہے اور اپنی قومی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور نبھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاران کے بلوچوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اگر بلوچ قوم کو بچانا چاہتے ہو، دنیا کو متحد قوم کا ثبوت پیش کرنا چاہتے ہو تو 28 جولائی کا دن بلوچ کو متحد و مہذب قوم ثابت کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 28جولائی راجی مچی کو کامیاب بنانے کیلئے خاران کے عوام بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چندہ مہم میں بڑھ چڑ کر حصہ لیکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago