اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایم این ایز کی خریداری کےلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک گیر پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو غیرقانونی اغوا کیا جا رہا ہے، ایک طرف آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔
اسد قیصر کاکہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کردیا ہے، میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے۔
دوسری جانب اسد قیصر کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اسد قیصر بتائيں ان کے ایم این ایز سے کون رابطے کر رہا ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…