فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں: گورنر پختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔
مانسہرہ میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا اسد قیصر کو روزانہ چکر لگوانا بھی مولانا کی جیت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر کے پی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مجھے دیے گئے ہتک عزت کے نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ کو صوبے میں 10 سالہ کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا عزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کے لیےکوئی دستخط نہیں کیے، وزیراعلیٰ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلےمعاملہ اسمبلی اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔
بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور میرے موکل کو ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے الگ سے ہرجانہ ادا کریں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبے میں گورنر راج کا نفاذ کر کے سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارغ بیٹھے گورنر میڈیا میں آنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت میں تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago