مکیش امبانی کو بیٹے اننت امبانی کی شادی کے بعد کتنے ارب ڈالر کا فائدہ ہوا؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )مکیش امبانی کیلئے نئی بہو رادھیکا مرچنٹ قسمت والی ثابت ہوئیں اور گھر میں قدم ڈالتے ہی کاروبار میں بھاری منافع کی خوشخبری ساتھ لے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے رہے جس کی تقریبات 7 مہینے تک جاری رہیں ، تاہم 12 جولائی کو ہونے والی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، سابق برطانوی زیراعظم ٹو نی بلیئر ، سام سنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ اور بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

الیکشن ہارنے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھنے والے شخص کی سیاست پر کیا تبصرہ کیا جائے ، شفقت محمود کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اننت امبانی کی شادی میں بے پناہ اخراجات کرنے کے باوجود مکیش امبانی کی دولت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اس شادی کے بعد ان کی دولت میں مزید 25 ہزار کروڑ انڈین روپے (تقریباً 3 ارب اڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔

بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق، 5 جولائی کو مکیش امبانی کی دولت کا تخمینہ 118 ارب ڈالر تھا، 12 جولائی تک ان کی کل دولت اور اثاثوں کا تخمینہ 121 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی بہو رادھیکا مرچنٹ کے آتے ہی سسر مکیش امبانی کی دولت میں 3 ارب ڈالرز یعنی 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو امبانی کے اثاثوں کی مالیت 118 ارب ڈالرز تھی تاہم 12 جولائی کو اثاثے 121 ارب ڈالرز ہوگئے اور وہ ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 12 جولائی کو بیٹے کی شادی کے دن ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث ان کے اثاثے بھی بڑھ گئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں ان کے شیئرز کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago