پاکستان میں واٹس ایپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاکھوں صارفین کے لیے موبائل فون نیٹ ورکس پر واٹس ایپ سروسز بری طرح متاثر ہیں، یہ شکایت صرف موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی جانب سے سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل ڈیٹا فراہم کرنیوالی کمپنیوں کے صارفین کی جانب سے رپورٹ کی گئی اس شکایت کی تصدیق بھی کی گئی ہے، جس کے مطابق واٹس ایپ پر کال اور ٹیکسٹ میسج معمول کے مطابق موصول ہو رہے ہیں لیکن میڈیا فائلز کی ترسیل شدید متاثر ہے۔
موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والوں کے برعکس وائرڈ براڈ بینڈ یعنی وائی فائی سے منسلک ہونے کے بعد یہ شکایت دور ہوجاتی ہے اور موبائل نیٹ ورک پر بیشتر میڈیا فائل کو، جیسے ویڈیو اور ٹصویریں، معمول کے مطابق بھیجا اور وصول کیا جاسکتا ہے، باالفاظ دیگر واٹس ایپ وائی فائی کے صارفین کے لیے معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔
میڈیا فائلز کی اپ لوڈنگ کا مسئلہ یوم عاشور کے بعد مصروف ترین اوقات کار کے دوران سامنے آیا تھا، جو بدستور جاری ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس ضمن میں کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا ہے کہ یہ مسئلہ اتنے عرصے سے کیوں برقرار ہے اور آئندہ کیا صورتحال رہے گی۔
واٹس ایپ پر اس نوعیت کی رکاوٹ اب زیادہ تر موبائل نیٹ ورک صارفین تک محدود ہے، اس ہفتے کے آغاز میں حکام بغیر کسی اعلان کے فیس بک پر قدغن لگائی تھی، جس کے باعث صارفین کو مختلف انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی سیلولر کمپنیوں کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اس پابندی نے انسٹا گرام اور واٹس ایپ دونوں کو متاثر کیا، ذرائع کے مطابق یہ پابندی 17 جولائی تک ختم ہوجانی چاہیے تھی لیکن اب تک ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو اب اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ اسے صحیح طریقے سے کیسے ہٹایا جائے یا اسے ہٹانا چاہیے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago