“کرکٹ بھی عجیب کھیل ہے منہ کالا کرنے کو وائٹ واش کہتے ہیں” انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست پر پاکستانی شائقین سیخ پا‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک روزہ سیریز، انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔انگلینڈ کےہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد برمنگھم میں ناراض پاکستانی شائقین نے روڈ پر احتجاج کیا۔ شائقین کا

کہنا تھا کہ ’ مصباح ، وقار ہمیں تنہا چھوڑ دو‘۔ایک پاکستانی مداح نے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آپ کاؤنٹی ٹیم یا گھریلو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں۔مداحوں نے اسٹیڈیم کے باہر “گو مصباح گو” کی آوازیں لگائیں ایک پاکستانی جو پورے میچ میں قومی ٹیم کے لئے خوشی منا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے ٹیم کی ہار تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھوں گا۔کچھ مداحوں نے مزاخیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنے ٹریک ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنا چاہے گی۔سوشل میڈیا پر بھی مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے ٹویٹ کرتے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی دوسری ڈیڈ لائن ہے جبکہ وقاراور مصباح پہلی ہے۔حسن خان نے تبصرہ کیا کہ کرکٹ بھی عجیب کھیل ہے منہ کالا کرنے کو وائٹ واش کہتے ہیں۔

Recent Posts

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

5 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

23 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

8 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

8 hours ago