(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل ماہِ ربیع الاول کی تقریبات کا افتتاح کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کل سہ پہر میں خاص طور پر اپنے نوجوانوں کیلئے ایک خصوصی پیغام کے ساتھ ماہِ ربیع الاول کی تقریبات کا افتتاح کروں گا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عیدمیلادالبنیﷺ، مہنگائی پارٹی امور، بلدیاتی انتخابات ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز کے ووٹ پر بات چیت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی ورکر ،لیڈر، اتحادی اور پوری قوم مذہبی جوش و جزبے سے عید میلادالنبیﷺ منائے ، ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر عوام کو اصل صورتحال بتائے ، مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کےساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہا ہے ، آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے ، اووسیز تیار رہیں ، ان کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے۔
کور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے ، افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری کو آگےبڑھنا ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…