اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہالینڈ کے اولیویئر رکٹر المعروف ڈچ جائنٹ کو دنیا کا سب سے لمبا باڈی بلڈر، جبکہ ہندوستان کے پرتیک وٹھل موہت کو دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر قرار دے دیا۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق 7 فٹ اور 1.9 انچ قد والے اولیویئر رکٹر کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی نئی کیٹگری شوقیہ اور مقابلوں میں حصہ نہ لینے والے باڈی بلڈر
کے تحت یہ اعزاز دیا گیا ہے کیونکہ وہ فٹنس ٹرینر ہیں اور فلموں میں بھی کام کرتے ہیں۔باڈی بلڈنگ ان کا شوق ہے اس لیے انہوں نے آج تک اس کے کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیا، انہوں نے مارول اسٹوڈیوز کی بلیک وڈو میں ارسا کے کردار سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا جو اسی سال ریلیز ہوئی ہے۔بہت جلد وہ دی کنگز مین سیریز کی اگلی فلم میں بھی نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔دوسری جانب ہندوستان کے پرتیک وٹھل موہت کا قد صرف 3 فٹ اور 4 انچ ہے لیکن وہ پیشہ ور باڈی بلڈر ہیں جو 2016 سے تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لیتے آرہے ہیں۔پچیس سالہ موہت کا قد پیدائشی طور پر چھوٹا ہے جبکہ باقی جسم کے مقابلے میں ان کے بازو اور ٹانگیں نمایاں طور پر مختصر ہیں۔اس نوجوان نے اپنی جسمانی کمی کا ازالہ باڈی بلڈنگ سے کیا اور اپنی مسلسل محنت اور ہمت سے، ایک پیشہ ور باڈی بلڈر کی حیثیت سے، اپنے لیے ایک الگ مقام بنایا۔موہت کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ ڈنڈ پیل کر (پش اپس لگا کر) اگلا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…