بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کیساتھ نئی فلم میں فواد خان کا کردار سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اسٹار فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم میں اُن کے کردار کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

فواد خان کے بھارتی مداح آٹھ سال بعد بالی ووڈ میں اُن کی واپسی پر پُرجوش ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس نئی فلم کا نام تو منظرِ عام پر نہیں آیا ہے تاہم، فلم میں فواد خان کے کردار اور شوٹنگ کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں: فواد خان نے بالی ووڈ فلموں میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی خبررساں ادارے فلم فیئر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی۔

کہا جارہا ہے کہ پری پروڈکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد، بہت جلد فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago