جائو ہم نہیں مانتے ۔۔۔پاکستان کاعالمی مالیاتی ادارے کو زبر ست جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارتِ خزانہ نے عالمی بینک کی جانب سے جاری ہونے والی معاشی تخمینے کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل جاری کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے عالمی بینک کی رپورٹ کے حوالے سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی کے بارے میں ورلڈ بینک کا تخمینہ غیر حقیقی ہے، مہنگائی میں کمی کے لیے انتظامی اور پالیسی اقدامات جاری
ہیں۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ایک سال میں چینی کی عالمی قیمت میں53.6فیصداضافہ ہوا، جبکہ مقامی سطح پرچینی13.5فیصد مہنگی ہوئی، اسی طرح عالمی سطح پرپام آئل48.4فیصد،سویابین54.4فیصدمہنگاہوا اور کوکنگ آئل37.3 فیصد،گھی کی مقامی قیمت 40.7 فیصد بڑھ گئی۔وزارتِ خزانہ نے کہا کہ گندم کی عالمی قیمت میں20فیصداضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں گندم کاآٹا19.3فیصد مہنگاہوا۔وزارتِ خزانہ نے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمت ایک سال میں81.5فیصدبڑھی،پاکستان میں پٹرول 16.5 فیصد، ڈیزل10.8 فیصد مہنگا ہوا۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک کا موجودہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا تخمینہ غلط ہے، موجودہ مالی سال پاکستان کی معیشت 5 فیصد شرح سے ترقی کرے گی جبکہ جولائی میں مینوفیکچرنگ میں 2.3 فیصد بہتری آئی۔گنے، چاول، مکئی، کپاس کی فصل میں بھی بہتری کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں شرح نمو 2.8 فیصد ہے، صنعت کے شعبے میں شرح نمو 3.6 فیصد، خدمات کے شعبے میں شرح نمو 4.4 فیصد ہے، رواں سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن رہی جبکہ مکئی کی پیداوار 89 لاکھ ٹن رہی۔قبل ازیں عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2021 کے دوران پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2022 میں معاشی ترقی کی شرح 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago