190ملین پاؤنڈ کیس؛ پرویز خٹک نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)190ملین پاؤنڈ کیس میں پرویز خٹک نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے اصرار پر کابینہ نے بغیر پڑھے اضافی ایجنڈے کی منظوری دی،بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل سے متعلق بات اور بحث کرنے سے منع کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے کے ایجنڈے پر منظوری کیلئے اصرار کیا۔

پرویز خٹک نے ترمیمی بیان کے حصے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی،عدالت نے نیب کے ایک اور گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا بیان ریکارڈ کیا، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں مجموعی طور پر34گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔