جاوید اختر کنگنا رناوت کے خلاف عدالت پہنچ گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست لے کر جاوید اختر عدالت پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور رائٹر کے وکیل جے بھردواج نے ہتک عزت کیس میں اداکارہ کی عدالت میں مسلسل عدم پیشی کے باعث درخواست جمع کروائی ہے۔

اداکارہ کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئیں، جس پر جاوید اختر کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی کہ کنگنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔عدالت نے درخواست کو التوا میں رکھ دیا اور کنگنا رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ اداکارہ کے وکلاء نے ایک حلف نامہ دیا کہ وہ 9 ستمبر 2024 کو عدالت پیش ہوں گی۔جاوید اختر کی جانب سے نومبر 2020 میں اندھیری کورٹ میں اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

8 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

20 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

26 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

32 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

41 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

47 mins ago