کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔۔۔آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر ضعیف جوڑی کی حقیقی کہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر لگنے والے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران ’ آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ پر ملنے والے ضعیف جوڑے نے شادی کر لی۔ایک ضعیف جوڑی نے ’عمر صرف ایک عدد ہے‘ کہاوت کو سچ کر دکھایا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ جم ایڈمز کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ’آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ کے استعمال کا آ غاز کیا گیا، اس دوران
اُن کی 79 سالا خاتون آڈری کاؤٹس سے بات چیت اور دوستی ہو گئی۔8 ماہ چلنے والی اس دوستی کے بعد اس جوڑے نے گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جم ایڈمز ایک ریٹائرڈ پروفیسر ہیں اور اُن کی اہلیہ کا 2017ء میں انتقال ہو گیا تھا جبکہ 79 سالہ آڈری کاؤٹس کی 33 سال قبل طلاق ہو گئی تھی۔یہ خبر 78 سالہ جم ایڈمز کے بیٹے جے جے ایڈمز کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔جے جے ایڈمز کا اپنے والد کے لیے لکھنا تھا کہ ’میرے والد نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا ہے، میرے والد نے 78 سال کی عمر میں اس وبا کے دوران اپنا پیار ڈھوند لیا ہے۔‘جے جے ایڈمز کی جانب سے یہ ٹوئٹ کرنا ہی تھا کہ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

2 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

2 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago