پنجگور میں پولیس نے 5 مغوی بازیاب کرکے 2 اغوا کار گرفتار کرلیے


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور سٹی پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پانچ مغوی بازیاب اور دو اغوا کار گرفتار، آپریشن کے دوران اغوا کار ابراہیم اور محمد علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجگور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کرکے پنجگور خدابادان سراوان کے علاقے میں پانچ مغویوں کو بازیاب کرکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ہے، بازیاب مغویوں میں کاشف محمد ساجد، علی شیر، عابد شاہ، بابر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے گیارہ روز قبل کام کے بہانے بلاکر تاوان کے لیے انہیں اغوا کیا تھا، پنجگور پولیس نے اغوا کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ بخاری کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی اور ٹیکنیکل ٹیم نے سراوان خدابادان کے علاقے میں اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پانچ مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لڑکوں کے اغوا میں ملوث دیگر شریک جرم ملزمان کی تلاش جاری ہے، ایس ایس پی سید فاضل شاہ بخاری نے کہاکہ دیگر ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

9 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

20 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

27 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

32 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

41 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

48 mins ago