حب میں مختلف مقامات پر چھاپوں میں کروڑوں روپے مالیت اسمگلنگ کا سامان پکڑا گیا


حب(قدرت روزنامہ)کسٹم انفورسمنٹ اور کسٹم انٹیلی جنس کے حب شہر میں دومختلف مقامات پر الگ الگ چھاپہ مار کارروائیاں جن چیک پوسٹوں سے پار ہوکر اسمگلنگ کا جوسامان پہنچتا ہے وہی تحویل میں لے لیا کاروائیاں اشوک پمپ کے عقب میں امارات سٹی اور بھوانی میں کی گئیں، کروڑوں روپے کی غیر ملکی چھالیہ اور ایرانی خشک دودھ تحویل میں لے لیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز خضدار کسٹم کلیکٹریٹ کھر کھیڑہ انفور سٹمنٹ چیک پوسٹ اور کسٹم انٹیلی جنس گڈانی کسٹم ہاﺅس کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کی معاونت سے حب شہر میں دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر ملکی چھالیہ اور ایرانی ساختہ خشک دودھ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا گیا اسمگل شدہ غیر ملکی سامان گڈانی کسٹم ہاﺅس اور کھر کھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ منتقل کردیا گیا ہے تاہم کارروائیوں کے حوالے سے حسب روایت کسٹم حکام کی جانب سے کوئی پریس ہینڈ آﺅٹ جاری نہیں کیا گیا۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

6 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

21 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

44 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago