کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے رہائشی اقلیتی رہنماﺅں جمشید صادق، عدنان عارف جہانگیر، ارشد کھوکھر، ارسلان ، عامر صدیق نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں مینارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سزا دی جائیں تاکہ اقلیتی برادری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ان کے ثمرات ان تک منتقل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بسنے والی کمیونٹیز ، سیاسی، سماجی اور معاشی استحصال کی وجہ سے بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، رہائش ، بے روزگاری اور تحفظ جیسے بنیادی چیلنجز سے دو چار ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی نمائندوں کے ذریعے اقلیتی برادری کی بہتری ، فلاح و بہبود کے منصوبوں مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتی ہے گزشتہ دور حکومت میں مینارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور 3 ایم ایز کو فنڈز اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے ملنے والے فنڈز کا مجموعی طور پر حجم 35 ارب روپے سے زائد تھا لیکن لوگوں کی مشکلات جوں کی توں ہے انہیں اعتماد میں نہیں لیا جارہا جس کی وجہ سے یہ حکومتی اور دیگر غیر ملکی اداروں سے ملنے والے فنڈز ان فلاح و بہبود اور سہولیات پر خرچ نہیں ہوتے جس کی وجہ سے اقلیتی برادری جدید دور میں بھی مشکلات سے دو چار ہیں ہماری حکومت اور احتساب کرنے والے اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لاکر اس میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کی جائے تاکہ ملنے والے فنڈ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوسکیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…