چمن(قدرت روزنامہ)چمن پاک افغان بارڈر کو پرانے طرز عمل پر بحال کرنے کا اعلان گزشتہ روز ملک عنایت اللہ کاسی اور کمانڈر حاجی لالو خان اچکزئی نے کیا تھا مگر آج پرانے طرز عمل یقینی قومی شناختی کارڈ اور تذکرہ پر آمدورفت ممکن نہیں ہو سکا صج سویرے پاک افغان بارڈر پہنچنے پر بارڈر پار جانے کی اجازت نہیں دی گئی پاک افغان بارڈر باب دوستی سے بارڈر ٹریولنگ پالیسی کو منسوخ کرکے ملک عنایت اللہ کاسی اور کمانڈر حاجی لالوخان اچکزئی کے ثالثی میں گرفتار دھرنا قیادت اور حکومت کے مابین مذاکرات میں طے شدہ نکات کے تحت بحال کرنے میں افغان بارڈر فورس رکاوٹ بن گئی ہیں۔ پیر کے روز افغان بارڈر حکام نے چمن کے مقامی تاجر و محنت کشوں کو شناختی کارڈ پر باب دوستی سے افغانستان داخلے سے انکار کردیا۔ جس کے باعث دونوں جانب پاک افغان مقامی شہریوں کو تزکرہ یا شناختی کارڈ پر آناجانا ممکن نہیں ہو سکا۔ افغان حکام نے دھرنا اور حکومت کے مابین مذاکرات میں شرائط طے کرنے کو یکطرفہ قرار دیا ہے اور انہیں مشاورت میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار…
متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں…
پشاور(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے حکمت عملی مرتب…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے اخراجات کےلیے رقم کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں سوچنا اور فیصلہ کرنا ہے کہ…