5 اسٹار ہوٹل یا جہاز، اس سُپر لگژری جہاز کا ٹکٹ کتنے کا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرائیویٹ ایوی ایشن سیکٹر 2020ء سے دنیا بھر میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس کی بڑی وجہ کورونا وبا کے بعد دنیا کے امیر ترین لوگوں کی جانب سے نجی پروازوں کا انتخاب ہے۔ امیر افراد کی ترجیحات کو بدلتا دیکھ کر دبئی کے ایک نجی لگژری ہوٹل برینڈ نے اپنے کسٹمرز کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ’پارٹی جیٹ‘ سروس کا آغاز کیا۔
’فلائی فائیو‘ کے نام سے شروع کی گئی یہ جیٹ سروس ’صرف‘ 15 ہزار ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے دستیاب ہے۔ دنیا کا ہر وہ فرد جو یہ قیمت برداشت کرسکتا ہے، اس لگژری کے مزے لوٹ سکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، یہ شرح 100 ملین ڈالر کی اے سی جے ٹو ٹونٹی (ایئر بس جہاز) کی خریداری کی لاگت کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ نجی جیٹ طیارے عام طور پر تقریباً 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔
یہ جیٹ 12 گھنٹے کی نان اسٹاپ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دبئی سے لندن یا ٹوکیو جیسے طویل سفر کو باآسانی طے کرسکتا ہے۔
کارپوریٹ ڈیزائن والے عام پرائیویٹ طیاروں کے برعکس، اے سی جے ٹو ٹوئنٹی ہوائی جہاز میں ایل ای ڈی موڈ لائٹنگ، الیکٹروکرومیٹک ونڈو شیڈز، 55 انچ کے 2 ٹی وی، کیوریٹڈ پلے لسٹ کے ساتھ فلائٹ ساؤنڈ سسٹم، اسمارٹ ٹیکنالوجی ٹچ اسکرین اور تیز رفتار وائی فائی کے علاوہ ڈانس کے لیے بھی جگہ دی گئی ہے۔ ایئربس نے یہ نیا بزنس جیٹ ’کام لکس‘ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے۔
اس جہاز کے کیبن کے طول و عرض کی لمبائی 78.1 فٹ، چوڑائی 10.8 فٹ، اور اونچائی 6.6 فٹ ہے، جس میں کنگ سائز کے بیڈ کے ساتھ ماسٹر سویٹ اور لینڈنگ سے پہلے تازہ دم ہونے کے لیے آن بورڈ شاور بھی موجود ہے۔
اس جیٹ جہاز میں ایک مکمل باورچی خانہ اور 8 افراد کے لیے کھانے کی میز ہے جبکہ مہمانوں کی 5 اسٹار ہوٹل کے کھانے سے تواضع کی جاتی ہے۔
سی این این کے مطابق، فلائی فائیو کے طیارے ایچ فائیو نائن کو اپریل 2023ء میں لانچنگ کے بعد سے دنیا بھر کی وی آئی پی شخصیات اور سربراہان مملکت نے یورپ، امریکا، برطانیہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سمیت مختلف خطوں میں پروازوں کے لیے 50 سے زیادہ مرتبہ بک کرایا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago